مکہ مکرمہ : 4 ذو الحجہ سے عازمین حج کے استقبال کے انتظامات مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے رواں سال کے لیے عازمین حج کے استقبال کا مرکز تیار کر لیا ہے اور ساتھ ہی چار ذو الحجہ سے آٹھ ذو الحجہ تک ان کی سکونت کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ عازمین حج کے استقبال کا مرکز حرم شریف کے سامنے ایک ہوٹل میں بنایا گیا ہے۔

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد بنتن نے مناسک حج کے دوران عازمین کی قیام گاہوں کے دورے کے دوران ،،، تمام تر تیاریاں مکمل ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں سیکورٹی، صحت اور خدمات کے پہلوؤں سے ایک جامع منصوبے پر عمل درامد کیا جا رہا ہے۔ خادم الحرمین الشریفین کی حکومت حجاج بیت اللہ کے لیے ہر ممکن خدمت پیش کرنے کے واسطے کوشاں ہے۔

ڈاکٹر بنتن نے عرفات میں حجاج کے لیے قائم خصوصی خیموں کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں وہ مزدلفہ پہنچے اور وہاں اللہ کے مہمانوں کے قیام کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یہاں حجاج کرام کے کھانے پینے کے واسطے تین گاڑیوں کو مختص کیا گیا ہے جن میں ہر ایک کی لمبائی 40 فٹ ہے۔ اس کے بعد وزیر حج و عمرہ منی گئے اور وہاں حجاج کرام کے قیام کے لیے مختص ایک رہائشی ٹاور کا دورہ کیا۔ انہوں نے کمروں میں عازمین حج کے لیے دی گئی سہولیات اور پھر کھانے کے لیے مختص ہال اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

مقامات مقدسہ کے دورے کے اختتام پر سعودی وزیر حج نے کہا کہ "یقینا سعودی عرب خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی قیادت میں رواں سال تمام تر حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات کے ساتھ حج کے انعقاد کا شدید خواہش مند ہے۔ حجاج کرام کی سلامتی کے لیے اس مرتبہ خصوصی منصوبے ترتیب دیے گئے ہیں۔ ان پر پوری مہارت کے ساتھ عمل درامد کو یقینی بنایا جائے گا تا کہ اللہ کے مہمانوں کی حفاظت ممکن ہو سکے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں