ایران نے یو اے ای پر حملے کی دھمکی دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کر کے ابوظبی نے خود کو مزاحمتی حلقوں کے لیے ’’قانونی اور آسان ہدف بنا لیا ہے۔‘‘

سخت گیر ایرانی اخبار روزنامہ ’’کیہان‘‘ نے صفحہ اول پر شائع کیے گئے ادارتی تبصرے میں لکھا ہے کہ 'متحدہ عرب امارات کی فلسطینی عوام سے بڑی غداری ۔۔۔ اس چھوٹے، متمول ملک، جو اپنی سکیورٹی کے لیے بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، کو ایک قانونی اور آسان ہدف بنا دے گی۔'

یاد رہے روزنامہ کیہان کے چیف ایڈیٹر کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مقرر کرتے ہیں۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے اسرائیل امارات معاہدے کی مذمت کی، اسے غداری قرار دیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات نے 'بہت بڑی غلطی' کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں