سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ مملکت میں سیاحتی سرگرمیوں کی جلد بحال کیا جائے گا۔ خبر رساں ادارے'رائیٹز' سے بات کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ سال 2021ء کے اوائل میں سیاحتی ویزوں کا اجرا شروع ہوجائے گا۔
ان کاکہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر حکومت نے عارضی طورپر سیاحتی ویزوں کے اجرا پرپابندی عاید کی گئی تھی تاہم یہ عارضی پابندی جلد ہی اٹھا لی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاحت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تزویراتی اصلاحات میں بنیادی اہمیت کا حامل شعبہ ہے اور وہ تیل کے متبادل کےذرائع کے طور پر سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ سعودی عرب نے ستمبر 2019ء کو 49 ممالک کےلیے سیاحتی ویزوں کا آغاز کیا تھا۔ مملکت میں سیاحتی سرگرمیوں کے نتیجے میں 2030ء تک جی ڈی پی کا 10 فی صد سیاحت سے حاصل ہونے کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔
-
سعودی عرب : کھیل اور سیاحت کی وزارتوں کو منظم کرنے کی منظوری
سعودی کابینہ نے شاہ سلمان بن عبد العزيز آل سعود کے زیر صدارت اجلاس میں "سیاحت" اور "کھیلوں" کی وزارتوں کو منظم کرنے کی منظوری دے ... مشرق وسطی -
جدہ میں 200 سال پرانا گھر... سیاحت اور ثقافت کے متوالوں کی منزل
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے محلے "المظلوم" میں واقع تاریخی گھر "بیتِ باعشن" دو صدیوں کی کہانی پیش کرتا ہے۔ اس دوران بحیرہ احمر ... بين الاقوامى -
دبئی : محکمہ سیاحت کے حفاظتی اقدامات میں توسیع ، 1000 سے زیادہ کرونا مریض صحت یاب
دبئی میں ڈپارٹمنٹ آف ٹورزم اینڈ کامرس مارکیٹنگ کا کہنا ہے کہ لوگوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حکومتِ دبئی کے احتیاطی اقدامات سے مطابقت کے ... مشرق وسطی