عراق کے مغربی صوبہ الانبار میں سیکورٹی حکام نے ضلع فلوجہ میں داعش تنظیم کے دو کمانڈروں "ابو اسلام" اور "ابو غفران" کو گرفتار کر لیا ہے۔
عراقی حکام نے فلوجہ میں داعش کے ارکان پر مشتمل ایک گروپ کو تحلیل کر دیا ہے۔اس نے شہر کی پولیس کو نشانہ بنانے کی کارروائی کی تھی۔ حکام نے گروپ کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔
ادھر عراقی مسلح افواج نے بغداد میں ہائی الرٹ پوزیشن ہونے کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امن و امان کے حالات پوری طرح کنٹرول میں ہیں۔ اس سلسلے میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائی الرٹ ہونے کے حوالے سے بعض ذرائع ابلاغ پر زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں۔
یاد رہے کہ تقریبا ایک ہفتہ قبل عراقی حکام نے داعش تنظیم کے انٹیلی جنس ادارے کے ذمے دار اور اس کے ایک معاون کو بغداد میں گرفتار کر لیا تھا۔
عراقی سیکورٹی فورسز نے ملک میں داعش تنظیم کا تعاقب جاری رکھا ہوا ہے۔ اس مقصد کے لیے متعدد علاقوں میں چھاپا مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
گذشتہ ماہ ستمبر کے وسط میں عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے مغربی قصبے الرطبہ میں کارروائی کی اور الرطبہ میں داعش تنظیم کو فنڈنگ فراہم کرنے والی مرکزی شخصیت اور تنظیم کا ایک کمانڈر گرفتار کر لیا تھا۔
-
عراق میں کاتیوشا راکٹ حملوں میں حزب اللہ کے ملوث ہونے کا شبہ
عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی طرف سے ملک میں اسلحے کے غیرقانونی استعمال اور ریاستی رٹ کو نقصان پہنچانے کی تحقیقات کے لیے قائم کیے گئے انکوائری ... مشرق وسطی -
امریکا نے عراق میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کی دھمکی نہیں دی: مصطفیٰ الکاظمی
عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے امریکا کی طرف سے بغداد میں اپنے سفارت خانے کی وارننگ کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے ایسی ... مشرق وسطی -
عراق کے ساتھ طویل المیعاد تعلقات کے قیام کے پابند ہیں: امریکا
امریکا نے باور کرایا ہے کہ وہ عراق کے ساتھ طویل المیعاد تعلقات کے قیام کا پابند ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگوس نے کہا ہے کہ امریکا عراق کے ... مشرق وسطی