متحدہ امارات اور اسرائیل میں ہفتہ وار 28 کمرشل پروازوں کا پلان تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیلی وزارت برائے نقل و حمل نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات منگل کو ایک معاہدے پر دستخط کریں گے جس کے تحت اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے سے دبئی اور ابوظبی کے درمیان ہر ہفتے 28 کمرشل پروازوں کی اجازت دی جاسکے گی۔

اس معاہدے کے تحت جنوبی اسرائیل کے ایک چھوٹے ہوائی اڈے پر لامحدود تعداد میں چارٹر پروازوں کی اجازت ہو گی اور ہر ہفتے 10 کارگو پروازیں چلائیں جائیں گی۔ خیال رہے کہ اگست میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد اس کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

وزارت نقل وحمل نے بتایا کہ ہوابازی کے معاہدے پر بین گوریون ہوائی اڈے پر دستخط ہوں گے اور امید ہے کہ پروازوں کا آغاز چند ہفتوں کے اندر ہو جائے گا۔

اسرائیلی فضائی کمپنی نے اسرائیل نے گذشتہ ستمبر کے اوائل میں کہا تھا کہ اس نے تل ابیب سے امارات جانے والی پروازوں کو چلانے کے لیے فلائٹ کے شیڈول تیار کر لیا ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کے فروغ کے امکانات کے پیش نظر فلائٹ آپریشن کو موثر اور فعال بنایا جائے گا۔

کمپنی کی ایک ترجمان نے بتایا کہ سول ایوی ایشن حکام سے پروازیں چلانے کے لیے اجازت کی درخواست کی تھی اور منظوری جاری ہونے تک تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے پر ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے فلائٹ شیڈول تیار کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق سب سے بڑی اسرائیلی ایئر لائن االعال کے بارے میں بات کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے لیے کارگو پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن ابھی تک تجارتی پروازوں کو چلانے کی اجازت کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں