مشرق سے ابھرتے پورے چاند کے سعودی عرب کے پہاڑ سے دلکش نظارے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کےقدرتی اور دلکش مناظر کے شوقین ایک فوٹو گرافر نے مملکت کے علاقے عسیر میں تنوما گورنری کے المحفار پہاڑوں سے ابھرتے پورے چاند کی تصاویر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تو ان کی دھوم مچ گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق المحفار کی پہاڑی چوٹیوں سے بدر کے طلوع ہونے کے مناظر کو مختلف زایوں میں دکھایا گیا ہے۔ ایسے لگ رہاہے کہ چندہ ماموں پہاڑیوں پہاڑی چوٹیوں سے معانقہ کرکے خلاف کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

Advertisement

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ سے بات کرتے ہوئے فوٹور گرافر سعد آل مداوی نے بتایا کہ پورے چاند کی تصاویر کے حصول کے لیے اس نے انتظار کیا۔ اس دوران اس نے چاند کی بہتر اور زیادہ دلکش تصویر کے لیے اس کے طلوع ہونے کے مقامات کا بھی جائزہ لیا۔ جب گھر کےزیادہ قریب اور پہاڑی چوٹیوں کی برابر بلندی پرآیا تو اس نے چاند کی تصاویر کے حصول کے لیے اپنا کیمرہ فٹ کیا۔

KSA: Mountains

ایک سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ میں‌نے دن کے وقت ہی اپنا کیمرہ نصب کردیا تھا۔ جب میں نے پورے چاند کی تصاویر حاصل کیں تو انہیں سوشل میڈٰیا پر پوسٹ کردیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہ تصاویر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں اور مناظر فطرت کےدلدادہ افراد نے اس کی اس کاوش کی دل کھول کر داد دی۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں سعد آل مداوی نے کہا کہ المحفار پہاڑی چوٹیاں اپنی قدرتی خوبصورتی اور سیاحت کے لیے مشہور ہیں۔ یہاں پر سیاحوں اور قدرتی مناظر پرتحقیق کے لیے کام کرنے والے اہل علم اور ماہرین آتے رہتے ہیں۔ یہاں کا موسم بھی سہانا ہوتا ہے۔ خاص طورپر موسم گرما میں‌ یہاًں سیاح پکنک منانے اور چھٹیاں گذارنے آتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں