ڈیجیٹل ہیلتھ سعودی عرب میں صحت خدمات کی اولین ترجیح بن چکی ہے: ڈاکٹر الربیعہ
سعودی عرب کے وزیر صحت اور مملکت کی ہیلتھ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹیل ہیلتھ سروسز کو اولین ترجیح کے طور پراپنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ڈیجیٹل ہیلتھ کانفرنس اور نمائش (HIMSS) میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت نے صحت کے شعبے کو ڈیجیٹیل شعبے میں متعارف کرانے اور ڈیجیٹل سیکشن کو صحت کی سہولیات کے لیے اپنانے کی خاطر منصوبوں کا ایک پیکج اختیار کیا ہے۔
ان میں 'موعد' پروگرام میں 14000000 افراد نے اپنا اندراج کرایا جب کہ اس پروگرام میں 60000000 افراد نے اس میں کام کیا ہے۔ اسی طرح وزارت صحت نے 'ریمورٹ ہیلتھ کیئرسروس' شروع کی یہ ورچوئل ہیلتھ کیئر کی دوسری شکل ہے۔ اس سروس کو استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی شخص ڈاکٹر کے ساتھ رابطہ کرسکتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی 'ایس پی اے' کےمطابق وزارت صحت 'وصفتی' میرا نسخہ) پروگرام کو استعمال کرنے والے کسی بھی شخص کو آن لائن دوائی فراہم کیے جانے پرکام کیا جا رہا ہے۔ اس سروس کو استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص کسی بھی فارمیسی سے آن لائن دوائی منگوا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی دوسرے ایسے ہی منصوبے اس وقت پائپ لائن میں ہیں۔ ان میں 'نفیس' نامی ایک منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس منصوبے میں صحت کے مکمل اور مربوط سسٹم کو شامل کیا گیا ہے۔
-
سعودی عرب: کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹول کے تیسرے ایڈیشن میں بازوں کے درمیان کانٹے کے مقابلے
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹول کا تیسرا ایڈیشن منعقد ہو رہا ہے۔ بازوں کا ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : سردی کی شدید لہر اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع
سعودی عرب میں موسم کے ماہرین نے مملکت میں سردی کی شدید لہر کی توقع ظاہر کی ہے۔ یہ ...
مشرق وسطی -
ثمر کی ’فری کاون‘ تحریک ثمربار ہو گئی؛ کاون بالآخر کمبوڈیا سدھار گیا
پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کے چڑیا گھر میں کئی سالوں سے نامساعد حالات میں ...
پاكستان