سعودی آرٹسٹ کی 'جی سی سی' سمٹ پر ریت پر پینٹنگ توجہ کی مرکز بن گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

دو روز پیشتر سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں منعقد ہونےوالے خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس پر ملک کے مختلف طبقات کی طرف سے اپنے مخصوص انداز میں الگ الگ پیرائے میں رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے العلا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون آرٹسٹ نے 'جی سی سی' سمٹ کی ریت پر خوبصورت پینٹنگ بنا کر اپنی فن کارانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ خلیج تعاون کونسل کے بارے میں اپنے محبت بھرے جذبات کا بھی منفرد انداز میں اظہار کیا ہے۔

العلا کی آرٹسٹ بسمہ البلوی نے 'جی سی سی' سمٹ کی ریت پر پینٹنگ عوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس نے ریت پر 'جی سی سی' کا 'لوگو' بنا کر ایک بے مثال پینٹنگ تیار کی، جس میں العلا کی تاریخی اہمیت اور جی سی سی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیاگیا ہے۔

Saudi Artist made a GCC painting on Sand

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے بسمہ نے کہا کہ میرا تعلق العلا سے ہے۔ جب مجھے معلوم ہوا کہ اس بار 'جی سی سی' سربراہ اجلاس العلا میں منعقد ہو رہا ہے تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی۔ میں نے اس موقعے پر 'جی سی سی' کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کچھ الگ کرنے کا سوچا۔ میں نے العلا کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ جی سی سی کی اہمیت کو باہم مربوط کرتے ہوئے ریت پر اس کی خاکہ سازی کی۔

اس نے بتایا کہ میں نے ریت پرخلیج تعاون کونسل کا 'لوگو' تیار کیا۔ اس کے لیے میں برسوں پہلے جزیرۃ العرب میں استعمال ہونے والے المسند رسم الخط کو استعمال کیا اور اللحیانی حروف میں اس کا ڈیزائن تیار کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں