.

سعودی عرب: پہاڑ کی چوٹیوں اور آسمانی بجلی کے ہم آغوش ہونے کے دلفریب مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کےمغربی شہر طائف کے پہاڑوں کا قدرتی جمالیاتی حسن اپنی مثال آپ ہے۔ سعودی عرب کے سیاح اور فوٹو گرافی کے شوقین لوگ ان پہاڑوں میں سیاحت اور فوٹو گرافی کے شوق پورے کرنے جاتے ہیں۔

ایک مقامی سعودی فوٹو گرافر عبدالقادر المالکی نے طائف کے مشہور پہاڑ' المفتی' کے جادووئی مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں‌محفوظ کیا ہے۔ المفتی پہاڑ کی چوٹیوں پر لی گئی تصاویر میں آسمانی بجلی چمکنے کے مناظرکو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ سے بات کرتے ہوئے المالکی نے کہا کہ میں بارش اور گرج چمک کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے لیے طائف سے المفتی پہاڑ کی طرف روانہ ہوا۔ اس کا کہنا ہے کہ طائف شہر سے کچھ فاصلے پر واقع یہ پہاڑ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس نے بتایا کہ میں نے مغرب اور عشا کے درمیان کے اوقات میں آسمانی بجلی کے چمکنے کے مناظر کی تصاویر بنائیں۔ ایسے لگتا ہے کہ آسمانی بجلی اور پہاڑی چوٹیاں آپس میں معانقہ کر رہی ہیں۔

آسمانی بجلی اور مفتی پہاڑ کی چوٹیوں کے ہم آغوش ہونے کی 50 سے زاید تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ ان تساویر میں طایف کی شہار کالونی اور شہار شاہرا عام کو دیکھا جا سکتا ہے۔