سعودی عرب میں‌ صارف عدالتوں سے استفادے کے لیے نئی جوڈیشل سروس کا اجرا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت انصاف نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نئی سروس کا اجرا کیا ہے۔ اس نئی سروس سے صارف عدالتوں سے متعلق تمام کیسز سے صارفین کو 'ناجز' پورٹل کے ذریعے براہ راست استفادہ کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ صارفین متعلقہ کیسز میں تمام ضروری تقاضے پورے کر چکے ہوں۔

سعودی عرب میں صارفین اور صارف عدالتوں سے متعلق اس نئی سروس کے اجرا کا مقصد صارفین کی جانب سے عدالتوں میں کیسز کے میں جلدی، دعووں کی قبولیت میں سرعت، کیسز کی سماعت کی مدت میں کمی، نتائج میں شفافیت اور مدعی کے تمام مطالبات کی ضمانت فراہم کرنا ہے۔

Advertisement

وزارت انصاف نے لیبر کیسز کے نئے طریقے متعارف کرائے ہیں۔ گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی صارف عدالتوں کی طرف سے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور ان کی شکایات کے ازالے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں