پاکستان کا سعودی عرب سے اظہار یکجہتی، حوثیوں کے حملے کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان نے سعودی عرب کے جازان ریجن کے ایک سرحدی گاؤں پر راکٹوں کے ذریعے حوثی عسکریت پسندوں کےدہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ حملے کے تنیجے میں تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔

اسلام آباد دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجما ن نے کہا کہ’ ان حملوں سے سعودی عرب کے ساتھ خطے کے امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔ ہم ایسے حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔ بیان میں پاکستان نے اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق خطرات کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا بھی اعادہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں گذشتہ روز یمن سے ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا تھا۔ راکٹ حملے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں