سعودی عرب میں تاریخی ورثے کی بحالی، جزیرہ تاروت میں گھر کی مرمت کا منصوبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں الشرقیہ صوبے کی میونسپلٹی نے قطیف ضلع کے جزیرے تاروت میں واقع ایک تاریخی گھر کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ صوبے کے شہروں اور اضلاع میں تاریخی ورثے کے حامل مقامات کو پر کشش انداز سے تیار کرنے کے پروگرام کا حصہ ہے۔ اس پروگرام کا مقصد لوگوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد کو متوجہ کرنا ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ اس نے صوبے میں تعمیری ورثے کے 124 مقامات پر عمارتوں کا تعین کیا ہے۔ ان میں 56 مقامات سرمایہ کاری کے قابل ہیں۔ میونسپلٹی نے باور کرایا کہ وہ مذکورہ مقامات پر واقع گھروں کی مرمت اور تزئین ایسے طریقے سے کرنے کی خواہش مند ہے جس سے ان کی تاریخی قدر و قیمت اور امتیازی تعمیری شناخت برقرار رہے۔ ساتھ ہی اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ مرمت کا عمل مکمل ہونے کے بعد یہ لوگوں ، سیاحوں اور بالخصوص تاریخی ورثے میں دل چسپی رکھنے والے کے لیے پر کشش مقامات کے طور پر سامنے آئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں