مصر میں ماں نے اپنی بچی 'فیس بک' پر 50 ہزار پاونڈ میں فروخت کے لیے پیش کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں ایک خاتون نے اپنی چھ ماہ کی شیر خوار بچی کو سماجی رابطوں‌کی ویب سائٹ'فیس بک' پر فروخت کے لیے پیش کرتے ہوئے 50 ہزار مصری پائونڈ اس کی قیمت مقررکی ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون اپنی بچی کو آن لائن فروخت کرنے میں اور ایک گاہک کے ساتھ ڈیل کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی مگر پولیس کو خبر ہونے کے بعد خاتون کو پکڑ لیا گیا۔ گرفتار خاتون کو پراسیکیوٹر کی عدالت میں‌پیش کرنے کے بعد اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق مصر میں شعبہ سماجی تحفظ کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے فیس بک پر بچی کو فروخت کے لیے پیش کرنے کوشش کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مصر کی القلیوبیہ گورنری کے علاقے شبرا الخیمہ میں سامنے آیا جہاں ایک خاتون کو اپنی بچی پچاس ہزار پائونڈ میں‌فروخت کرنے کی کوشش کے بعد گرفتار کیا گیا۔

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ خاتون نے اعتراف کیا کہ اس کے شوہر کے ساتھ اختلافات چل رہے تھے اور اس کے پاس آمدن کا کوئی ذریعہ بھی نہیں تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی بچی کو سوشل میڈیا کے ذریعے فروخت کرنے پرمجبور ہوئی۔ اس نے کہا کہ اسے بچی کا ایک خریدار مل گیا تھا اور اس کے ساتھ رقم بھی طے ہوگئی تھی اور بچی کی حوالگی کی جگہ کا تعین بھی کر لیا گیا تھا۔

قلیوبیہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور اس کا شوہر دونوں بچی کو فروخت کرنے کے لیے متفق تھے۔ خاتون نے شوہر کی رضا مندی کے بعد ہی فیس بک پر 'بچی برائے فروخت' کا اشتہار شائع کیا تھا۔شبرا الخیمہ کے پراسیکیوٹر نے خاتون اور اس کے شوہر دونوں سے تفتیش کا حکم دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں