سعودی عرب میں نیشنل سینٹر برائے وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے بتایا ہے کہ مملکت میں مختلف مقامات پر حیوانات کے تحفظ کے مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ ان مراکز کے قیام کا مقصد جنگی حیات اور حیوانات کو تحفظ دینا اور ویژن 2030 کے اہداف کے مطابق مملکت میں حیوانات کی تجارت کو فروغ دینا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ سینٹر کے ذمہ داران نے بتایا کہ مملکت کے مغربی اور مشرقی علاقوں میں حیوانات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جنگی حیات کے تحفظ کے لیے 3 مراکز قائم کیے جائیں گے جب کہ اس وقت الریاض میں جنگی حیات کی بقا اوران کی بہبود کے لیے ایک مرکز قائم کیا جا چکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ الریاض میں قائم تحفظ جنگلی حیات مرکز میں صرف جنگلی جانداروں کو رکھا گیا ہے۔ ان میں کتے اور بلیاں جیسے پالتو جانور نہیں رکھے گئے۔
سعودی عرب میں شکاری جانوروں کی دیکھ بحال اور ان کی تربیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ سینٹر نے بتایا کہ شکاری جانوروں کو سدھانا اور ان کی تربیت ان کی فطرت کے اعتبار سے ایک مشکل اور پُر خطر کام ہے۔ شکار کرنےوالے جانوروں کو مناسب جگہ اور ماحول فراہم کرنا پڑتی ہے۔ ایسے جانوروں کی دیکھ بحال کے ساتھ ساتھ انہیں کھلے مقامات کی طرف جانے سے روکا جاتا ہے۔ شکاری جانوروں کو گھروں میں نہیں رکھا جاسکتا اور نہ ہی انہیں ذاتی یا کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں جنگی حیات کے حوالے سے وضع کردہ قوانین کی خلاف ورزی پر 30 ملین ریال جرمانہ اور 10 سال تک قید کی سزائیں ہیں۔