سعودی شہری ہوابازی کی اتھارٹی نے جمعرات کے روز ایک فیصلے میں العُلا کے شہزادہ عبدالمجيد بن عبد العزيز ایئرپورٹ کو مملکت کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ اس طرح مملکت کا پانچواں بڑا ہوائی اڈا بین الاقوامی پروازوں کا استقبال کر سکے گا۔ العُلا ہوائی اڈے کا رقبہ 24 لاکھ مربع میٹر ہے۔
اگست 2019ء سے العُلا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متعدد ترقیاتی منصوبے دیکھے جا رہے تھے۔ ان کا مقصد العُلا کو عالمی سطح پر ایک سیاحتی مقام تک پہنچانا اور مملکت کے پروگرام "ویژن 2030ء" کے مقررہ اہداف کی تکمیل ہے۔
رسمياً .. مطار #العُلا دولي pic.twitter.com/uRoM4RSsST
— هيئة الطيران المدني (@ksagaca) March 4, 2021
ترقیاتی منصوبوں کی بدولت ہوائی اڈے پر مسافروں کی سالانہ گنجائش ایک لاکھ سے بڑھا کر چار لاکھ تک ہو گئی ہے۔ ہوائی اڈے پر ایک ہی وقت میں 15 تجارتی پروازوں کا استقبال کیا جا سکتا ہے۔
ہوائی اڈے پر جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کی خدمات کے حامل لاؤنج موجود ہیں۔
اس ہوائی اڈے کا ترقیاتی پروگرام العُلا ضلع کے لیے رائل اتھارٹی کی حکمت عملی کا ایک بنیادی عنصر ہے۔ اس حکمت عملی کا مقصد العُلا کو تاریخی ، ثقافتی ، سیاحتی اور قدرتی پہلوؤں کے حوالے سے ایک معروف عالمی مقام کا درجہ دینا ہے۔ سال 2035ء تک العُلا آنے والے افراد کی سالانہ تعداد 20 لاکھ اور سعودی عرب کی مجموعی مقامی پیداوار میں اس کی آمدنی کا حصہ 120 ارب ریال تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
-
العلا اعلامیے پرعمل درآمد کے لیے قطر اور امارات کے وفود کی کویت میں ملاقات
گذشتہ روز متحدہ عرب امارات اور قطر کے وفود نے کویت میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پانچ جنوری 2021ء کو سعودی عرب کے شہر العلا میں ہونے والی خلیج ... مشرق وسطی -
ہاتھی والی چٹان : سعودی عرب کے علاقے العُلا میں واقع ارضیاتی عجوبہ
سعودی عرب کے علاقے العُلا میں سنہری صحرائی ریت میں واقع "جبل الفیل" (ہاتھی والی چٹان) ابھی تک عالمی سطح پر ایک ارضیاتی عجوبے کے طور پر جانی ... مشرق وسطی -
العُلا سربراہ اجلاس کامیاب بنانے پر شاہ سلمان کا خلیج تعاون کونسل کی قیادت کو خراج تحسین
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خلیج تعاون کونسل کے 41 ویں سربراہ اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے کی گئی کوششوں پر کونسل کے رکن ممالک کی قیادت، ... مشرق وسطی