سعودی عرب کی وزارت ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سال 2020ء کے دوران مملکت میں 2000 کلو میٹر سڑکوں پرٹریفک حادثات سے بچائو کے اقدامات کیے گئے۔ وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حکومت مملکت میں سڑکوں کو عالمی معیار پر لانے اور انہیں ٹریفک حادثات کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں سڑکوں پر ٹریفک حادثات کو کم کرنے کے لیے سڑکوں کی مرمت اور ان پر ٹریفک کو زیادہ سے زیادہ محفوط بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا مقصد سعودی عرب میں سڑکوں پر ٹریفک حادثات کے تناسب کو صفر پرلانا اور اموات کی روک تھام کرنا ہے۔
گذشتہ ایک سال کے دوران سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کے نتیجے میں ٹریفک حادثات میں 21 فی صد اور جانی نقصان کے خطرات میں 20 فی صد کم کرنے میں مدد ملی۔
وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں بچھے سڑکوں کے جال پر 4 لاکھ 47 ہزار کلو میٹر سڑکوں پر زمینی نشانات لگائے گئے۔ اسمارٹ سسٹم کے ذریعے حادثات کے بارے میں معلومات کا نظام قائم کیا گیا۔
اسی سیاق میں سعودی عرب کے نائب وزیر برائے ٹرانسپورٹ بدر الدلامی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزارت نے گذشتہ چند دھائیوں کے دوران مملکت میں 73 ہزار کلو میٹر سڑکیں تعمیر کی ہیں۔ ان میں ایکسپریس ویز، ڈبل روڈ اور سنگ روڈ شامل ہیں۔
گذشتہ سال وزارت ٹرانسپورٹ نے 2 ہزار کلومیٹر نئی سڑکوں کی تعمیر کا افتتاح کیا جس کے بعد مملکت میں پکی سڑکوں کی لمبائی 75 ہزار کلو میٹر تک پہنچ گئی ہے جب کہ کچی سڑکوں سمیت مجموعی سڑکوں ک لمبائی ڈیڑھ لاکھ کلو میٹر تک بنتی ہے۔
-
سعودی عرب: نیشنل میوزک بینڈ میں شمولیت درخواستیں جمع کرا نے کا سلسلہ جاری
سعودی عرب کے نیشنل میوزک کمیشن نے کہا ہے کہ قومی موسیقی بینڈ میں شمولیت کے لیے ...
مشرق وسطی -
'لائٹ آف ریاض' ایونٹ میں سعودی فن کاروں کی جدّت طرازی
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں "نور الریاض" یعنی 'لائٹ آف ریاض' کے عنوان سے 17 ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : یکم شوال سے ان شعبوں کے کارکنان کے لیے کرونا کی ویکسی نیشن لازمی قرار
سعودی عرب میں بلدیاتی و دیہی امور اور ہاؤسنگ کی وزارت نے ریستورانوں، قہوہ خانوں، ...
مشرق وسطی