یمن میں عرب اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے حملوں کے لیے تیار کیے گئے دو بمبار ڈرون اور بارود سے لدی دو کشتیاں تباہ کردیں۔ یہ ڈرون طیارے اور بارودی کشتیاں الحدیدہ میں ایک کارروائی کے دوران تباہ کی گئیں۔
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے لڑنے والے عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغی اسٹاک ہوم معاہدے کو الحدیدہ گورنری میں حملوں، عالمی اور علاقائی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔
قبل ازیں عرب اتحاد نے سعودی عرب کے جنوب میں حوثیوں کے دو بمبار ڈرون طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
ادھر یمن کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ٹیم لنڈر کنگ نے اپنی تعیناتی کے دو ماہ کے عرسے میں خلیجی ممالک کا تیسرا دورہ کیا ہے۔
معاصر عزیز عرب روزنامہ ' الشرق الاوسط' کے مطابق امریکی مندوب نے خلیجی ممالک کے دورے کا آغاز مسقط سے کیا ہے۔ ان کے اس دورے میں دیگر اہم موضوعات میں یمن کے لیے سعودی عرب کے امن اقدام پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی۔
گذشتہ روز امریکی مندوب نے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی اور یمن کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفیتھس سے ملاقات کی۔
-
حوثی باغیوں کے حملے سعودی عرب کی امن کوششوں کا جواب ہیں: یمن
یمن کی وزارت خارجہ نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب میں شہریوں اور حساس تنصیبات پر حملوں کو سعودیہ کی طرف سے یمن جنگ کے پر امن حل ... مشرق وسطی -
حوثی ملیشیا کے حملے اشتعال انگیزی اور بحران کو طول دینے کی کوشش ہے: امریکا
امریکا نے سعودی عرب کی سرزمین پر یمن کی ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ڈرون طیاروں سے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اشتعال انگیزی اور بحران کو ... بين الاقوامى -
حوثیوں کے فیصلوں پر ایران غالب ہے : سعودی وزارت دفاع
سعودی عرب کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جازان میں پٹرولیم مصنوعات کے ڈسٹری بیوشن ٹرمینل پر حملہ یہ باور کراتا ہے کہ حوثیوں نے مملکت کی جانب سے پیش کردہ ... مشرق وسطی