لبنان کی زرعی مصنوعات پر پابندی سے متعلق سعودی فیصلے کی تائید کرتے ہیں : امارات
متحدہ عرب امارات نے لبنان سے آنے والی زرعی مصنوعات پر پابندی سے متعلق سعودی عرب کے فیصلے کی تائید کی ہے۔ یہ پابندی منشیات کی مملکت اسمگلنگ کے لیے زرعی مصنوعات کا استعمال ثابت ہونے کے بعد عائد کی گئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (وام) کے مطابق یہ موقف اماراتی وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی جانب سے آج اتوار کے روز سامنے آیا ہے۔ وزارت نے باور کرایا ہے کہ وہ سماج کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے اور اس منظم جرم کی روک تھام کے لیے مملکت کی جانب سے کیے جانے والے تمام اقدامات کو سپورٹ کرتی ہے۔
امارات نے زور دیا ہے کہ اس خطرناک آفت کی اسمگلنگ پر روک لگانے کے واسطے مناسب ٹکنالوجی کا استعمال اور اقدامات کیے جائیں۔ یہ معاشروں کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی لعنت ہے۔
کویت اور بحرین نے بھی گذشتہ روز سعودی عرب کے حالیہ فیصلے کی تائید کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں انسداد منشیات کے جنرل ڈائریکٹریٹ نے جمعے کے روز ایک اعلان میں بتایا تھا کہ لبنان سے آنے والی پھلوں کی کھیپ کے ذریعے Amphetamine کی 24 لاکھ گولیاں مملکت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ان گولیوں کو انار کے اندر چھپایا گیا تھا۔ ڈائریکٹریٹ کے سرکاری ترجمان کے مطابق اسمگلنگ کے عمل میں ملوث 5 افراد کو حفر الباطن میں حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار شدگان میں چار سعودی شہری اور ایک تارک وطن شامل ہے۔
-
یونان نے لبنان سے سلوواکیہ جانے والی 4 ٹن منشیات ضبط کر لی
یونان میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے لبنان سے سلوواکیہ جانے والی 4 ٹن حشیش ضبط کر لی۔ حکام کے مطابق یہ منشیات مٹھائی (کپ کیک) تیار کرنے والی ... بين الاقوامى -
سعودی عرب میں لبنان سے سمگل کردہ منشیات ضبطی کی تفصیلات جاری
سعودی عرب میں کسٹمز حکام اور ڈائریکٹوریٹ برائے انسداد منشیات نے ایک مشترکہ کارروائی میں جمہوریہ لبنان سے پھلوں اور سبزیوں میں چھپا کر لائی گئی منشیات ... مشرق وسطی -
منشیات کی اسمگلنگ کے بعد سعودی عرب نے لبنان سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات بند کردیں
سعودی عرب نے لبنان سے منشیات کی اسمگلنگ کی بار بار کی جانے والی کوششوں کے بعد مملکت نے لبنان سے آنے والے پھلوں اور سبزیوں کے داخلے پرپابندی عاید کردی ... مشرق وسطی