سعودی عرب: القصیم میں آبادی میں داخل ہونے والے مگرمچھ کو پکڑ لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی وزارت ماحولیات نے القصیم گورنری کے شہر البریدہ کے مشرق میں الھدیہ کے مقام پر آبادی میں داخل ہونے والے ایک مگرمچھ کو پکڑ کر اسے الریاض میں قائم قومی مرکز برائے تحفظ جنگلی حیات کے سپرد کردیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں‌ مگر مچھ کو آزادانہ گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مگر مچھ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ ماحولیات کے حکام نے مگرمچھ کا تعاقب کرتے ہوئے شہریوں کی مدد سے اسے پکڑ لیا جس کے بعد اسے الریاض میں قائم مرکز برائے تحفظ جنگلی حیات کے سپرد کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں وزارت ماحولیات کی طرف سےوحشی جانوروں کے گھروں میں پالنے پر سخت پابندی ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وحشی جانوروں کوگھروں میں رکھنے پر 10 سال قید اور 30 ملین ریال تک جرمانے کی سزا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں