ایسا لگتا ہے کہ سعودی عرب میں حائل کے علاقے سے کچھ دلکش مناظر پوری دنیا میں پہنچ چکے ہیں۔
پچھلے کچھ دنوں کے دوران صحرائی علاقے میںژالہ باری کے طوفان کی ایک حیرت انگیز ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس سے حائل شہر کے نزدیک ایک ویران جگہ پر ژالہ باری نے پورے علاقے کو ڈھانپ رکھا ہے۔
Desert flooding seen in Saudi Arabia in the wake of heavy rain and hail. https://t.co/d9YLftIcRK pic.twitter.com/NWusTIL0zX
— ABC News (@ABC) April 25, 2021
یہ کلپ جسے سعودی ماہر موسم شبیب بن عبد الرحمن الحربش نے نشرکیا۔ اسے امریکی 'اے بی سی'نے بھی اٹھالیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ الشبیب نے اپنے خوبصورت ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس خوبصورت منظر کو شیئر کیا تھا جس میں یہ وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ مناظر مملکت کے جنوب مغرب میں حائل میں الرقب کے علاقے میں دیکھے گئے۔
گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے متعدد صوبوں میں موسلا دھار بارش کے ژالہ باری بھی ہوئی۔ بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں علاقے میں موسم میں خنکی لوٹ آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔
طوفانی بارش حائل، قصیم، جازان، عسیر، الباحہ اور طائف کے علاقوں میں بھی خوب برسی.