کیا مساجد میں نماز کے دوران بیرونی لاؤڈ اسپیکروں کا استعمال شرعی ضرورت ہے؟
سعودی عرب میں مساجد میں نماز کے دوران بیرونی لاؤڈ اسپیکروں کا استعمال سوشل میڈیا اور عمومی ذرائع ابلاغ کا اہم موضوع بنا ہوا ہے۔
العربیہ ٹی وی چینل کے پروگرام' براہ راست سوال' میں بھی مساجد میںنماز کے دوران بیرونی لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اس کی ضرورت پر ممتاز عالم دین احمد الغامدی سے بات چیت کی گئی۔
الشیخ احمد الغامدی مکہ معظمہ میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکرکے سابق سربراہ ہیں۔ انہوں نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے مساجد میں نماز کے دوران لاؤڈ اسپیکروں کے استعمال کو محدود کرنے پر اپنے رائے دی۔
انہوں نے اسلامی شریعت میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے جواز اور اس کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے قرآن کریم کی نصوص کے نفاذ پربھی بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی معاملے میں قرآن کی کوئی واضح نص موجود نہیں تو اس پر سزا نہیں ہوسکتی۔