حوثیوں کا یمن سے سعودی عرب کی سمت بھیجا گیا بارودی ڈرون فضا میں تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط پر دھماکا خیز ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش کی۔ تاہم فضائی دفاعی نظام نے اس طیارے کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

عرب اتحاد کے مطابق دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں اور شہری مقامات کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اتحاد نے باور کرایا کہ شہریوں اور شہری مقامات کو دشمن کے ان حملوں سے محفوظ رکھنے کے واسطے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں