انتہا پسند صہیونیوں کو روکنے کے لیےتحریک فتح کی عوامی مظاہروں کی اپیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح نے انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز مارچ کو روکنے کے لیے آئندہ جمعرات کو مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں احتجاجی مظاہروں کی کال دی ہے۔

تحریک فتح کی طرف سے یہ اپیل ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب گذشتہ کئی ہفتوں سے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے اور مقبوضہ یروشلم اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی وجہ سے کشیدگی کا شکار ہیں۔

Advertisement

تحریک فتح کی طرف سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتہا پسند صہیونیوں کو روکنے اور القدس کے دفاع کے لیے جمعرات کو گھروں نکلیں اور ریلیوں میں شرکت کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں فلسطینیوں کے پاس القدس کے دفاع کے لیے پرامن احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ پوری فلسطینی قوم کو القدس کےدفاع کے لیے صف بستہ ہونا ہوگا۔

فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق تحریک فتح نے اپنے بیان میں القدس کو سرخ لکیر قرار دیا ہے۔ بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم اسرائیلی ریاست اور یہودی انتہا پسندوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔ بیان میں القدس کے الشیخ جراح، بطن الھویٰ اور دوسرے علاقوں کے فلسطینیوں کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تحریک فتح نے القدس میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کو فلسطینیوں کی نسلی تطہیر قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس اور فلسطینی علاقوں میں انتہا پسند صہیونیوں کی سرگرمیوں کے خطرناک نتائج کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عاید ہوگی۔ بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بینامین نیتن یاھو اور اسرائیل کے انتہا پسندانہ جنون کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں