ایرانی اپوزیشن کی جلا وطن خاتون رہ نما مریم رجوی نے ایک بار پھر عالمی برادری اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ چار دہائیوں سے ایرانی عوام کی گردنوں پر مسلط انسانیت کےخلاف جرائم میں ملوث ایرانی ملاؤں کو کٹہرے میں لانے کے لیے کردار ادا کریں۔
ایک بیان میں مریم رجوی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، انسانی حقوق ہائی کمشنر اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ایران میں جیلوں میں ڈالے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کریں۔
مریم رجوی نےایران میں سیاسی قیدیوں کے حالات معلوم کرنے کےلیے بین الاقوامی کمیشن تہران بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایران میں انسانی حقوق کی سنگین اور ظالمانہ پامالیوں کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھایا جانا چاہیے اور چار دہائیوں سے ایرانی عوام پرمظالم ڈھانے والے ایرانی مذہبی لیڈروں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔
تحرك فوري لإنقاذ حياة السجناء السياسيين ومناشدة الأمين العام للأمم المتحدة والمفوضة السامية ومجلس حقوق الإنسان والمقررين الخاصين للأمم المتحدة وكافة المنظمات الدولية المعنية بحقوق الإنسان،يجب إحالة الملف المروع لحقوق الإنسان في #إيران إلى مجلس الأمن الدوليhttps://t.co/eHmTT0dWcX
— مریم رجوي (@Maryam_Rajavi_A) June 9, 2021
مریم رجوی نے ایران میں صدارتی انتخابات چار عشروں میں ایک نیا ڈرامہ ہے۔ انہوں نے صدارتی امیدواروں کو دہشت گردی کے جرائم کے مجرم قرار دیا۔
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں مریم رجوی نے کہا کہ ایران میں جن لوگوں کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے وہ انسانیت کے خلاف جرائم، جنگی جرائم، لوٹ مار اور معصوم لوگوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام ایرانی صدارتی امیدوار میں تشدد، دہشت گردی، جنگوں کا دائرہ پھیلانے اور جوہری ہتھیاروں کےحصول کے لیے متفق ہیں۔