حوثی ملیشیا نے داعش کی طرز پرشادی بیاہ کی تقریبات میں تفریحی سرگرمیوں پرپابندی لگا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے اپنےزیرتسلط علاقوں میں شادی بیاہ کی تقریبات میں سماجی نوعیت کی رسوم کی ادائی اور دیگر تفریحی سرگرمیوں پرپابندی عاید کردی ہے۔ حوثی ملیشیا کی طرف سے عائد کردہ پابندی نے افغانستان میں طالبان اور شام اور عراق میں دولت اسلامیہ ’داعش‘ کے اقدامات کی یاد تازہ کردی ہے۔

حوثی ملیشیا کی طرف سے صنعا کے گورنر عبدالباسط الھادی کے دستخطوں سے ایک سرکلر جاری کیا ہے ۔اس سرکلر میں تمام مقامی کونسلوں کے سربراہان اور ڈاریکٹوریٹس کی انتظامیہ کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران بینڈ باجے، ڈھول اور رقص جیسی رسوم پرپابندی عاید کریں۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ اطلاعات ملی ہیں کہ بعض لوگ شادی بیاہ کی تقریبات میں فن کاروں اور فن کاراؤں کو مدعو کرتے اور ان مختلف غیر اسلامی فن کاری کراتے ہیں۔

خیال رہے کہ یمن کے سخت گیر شیعہ حوثی گروپ کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ذرایع ابلاغ کے مطابق یہ گروپ ایرانی رجیم کے اشاروں پر کام کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں