.

سعودی وزارت تجارت کی جانب سے 48 شہروں میں تفتیشی دورے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت تجارت نے عید الاضحیٰ سے قبل 48 شہروں میں 139 سے زیادہ مقامات پر تفتیشی دورے انجام دیے۔ اس کارروائی میں متعدد سرکاری ادارے شریک ہوئے۔

اس سلسلے میں وزارت تجارت کے سرکاری ترجمان عبدالرحمن الحسين نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ وزارت کی خفیہ ٹیموں نے نظام مخالف تجارتی سرگرمیوں کا پتہ چلانے کے لیے اچانک تفتیشی دورے کیے۔ دوروں کی اکثریت چار صوبوں ریاض، مکہ مکرمہ ، الشرقیہ اور القصیم میں تھی۔

الحسین کے مطابق کارروائیوں میں جن تجارتی سرگرمیوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے ان میں فرنیچر، گھریلو ساز و سامان، خوشبو جات، گاڑیوں کے ورکشاپس اور فاضل پرزہ جات ، کپڑوں اور جوتوں کی دکانیں شامل ہیں۔ تفتیشی دوروں میں شریک سرکاری اداروں میں وزارت داخلہ، وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود، وزارت برائے بلدیاتی ، دیہی و آباد کاری امور اور زکات ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نمایاں ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں تجارتی دھوکے بازے اور جعل سازی کی سزا 10 لاکھ ریال یا تین سال جیل یا بیک وقت دونوں سزائیں ہیں۔