امارات کے ولی عہد اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے کل جمعہ کے روز اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران علاقائی، عالمی مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زید آل نھیان اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے میں امن، ترقی، خوش حالی اور تمام اقوام عالم کی ترقی اور خوش حالی پر بات چیت کی۔

خیال رہے کہ 29 جون کو اسرائیلی وزارت خارجہ نے ابو ظبی میں اپنے سفارت خانے کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا تھا۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارت خانے قیام سے تل ابیب اور امارات کےدرمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

اسی روز اسرائیلی وزیر خارجہ یائیرلبید نے متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں