یمن میں سرکاری فوج نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے وسطی صوبے البیضاء میں نئے ٹھکانے آزاد کرا لیے گئے ہیں۔
یمنی فوج کے مرکز نے آج بدھ کے روز بتایا کہ فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے صوبے کے شمال مشرق میں نعمان کے محاذ پر اہم پیش قدمیاں کی ہیں۔ مرکز کے مطابق اس محاذ پر متعدد ٹھکانوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔
ادھر یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے پڑوسی صوبے مارب کے جنوبی محاذوں پر پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اس دوران میں اُن ٹھکانوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا جہاں باغی حوثی ملیشیا کے ارکان نے اپنی پوزیشن مضبوط بنا رکھی ہے۔
یمنی فوج کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق فوج نے منگل کے روز مارب صوبے کے جنوب میں المشیریف کے محاذ پر ایران کی حمایتہ یافتہ حوثی ملیشیا کے عناصر کو نشانہ بنایا۔
ویب سائٹ نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں جبل البیاض کو مکمل طور سے آزاد کرا لیا گیا۔ اس دوران میں حوثی ملیشیا کا بھاری جانی نقصان ہوا۔ جھڑپوں میں 14 حوثی جان سے مارے گئے جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ ویب سائٹ کے مطابق یمنی فوج نے اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر اپنے قبضے میں لے لیے۔
حملے میں یمنی فوج کی توپیں اس محاذ پر حوثیوں کے جتھوں اور ٹھکانوں پر آگ برساتی رہیں۔
دوسری جانب یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے مارب صوبے کے مغبر میں الکسارہ اور المشجح کے محاذوں پر حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور جتھوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ اسی طرح ان طیاروں نے البیضاء صوبے سے آنے والی عسکری کمک پر بھی حملے کیے۔ اس کے نتیجے میں حوثیوں کا جانی و مادی نقصان ہوا۔
-
یمن میں باراتیوں کی بس حوثیوں کی بچھائی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، متعدد ہلاکتیں
یمن کے مغربی علاقے الحدیدہ کی جنوبی گورنری الدریھمی میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شادی میں جانے ... بين الاقوامى -
امریکی ایلچی کا یمن کے لیے الریاض معاہدے کے مکمل نفاذ پرزور
بدھ کے روز یمن کے لیے امریکی مندوب ٹم لینڈرنگ نے ریاض معاہدے پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن یمن میں دیر پا قیام امن کے لیے ... بين الاقوامى -
امریکاکے خصوصی ایلچی برائے یمن کی سعودی عرب آمد،جنگ بندی پربات چیت کریں گے
امریکا کے خصوصی ایلچی برائے یمن ٹِم لنڈرکنگ منگل کے روز سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وہ سعودی قیادت سے یمن میں جاری جنگ اور صوبہ مآرب میں ایران کی حمایت ... بين الاقوامى