.

سعودی عرب میں تیسرا ولی عہد اونٹ میلہ آج سے طائف میں شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی اونٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام تیسرا کراؤن پرنس اونٹ فیسٹیول آج اتوار کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں طائف گورنری اونٹ ریس کورس میں شروع ہوگا۔

اس میلے میں مالی انعامات مختص کیے گئے ہیں جو کھیلوں کی دوڑ میں سب سے زیادہ انعامات میں شمار ہوتے ہیں ۔ان کی کل مالیت 53 ملین ریال ہے ، سینکڑوں مشہور مقامی ، عرب اور بین الاقوامی اونٹ مالکان دو ابتدائی اور آخری مراحل میں مقابلہ کریں گے۔ مجموعی طور پر مقابلے کے 532 چکرمختص ہیں۔ میلے میں ایک ملین ریال انعام دیےجائیں گے۔ میلے میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والے اونٹ مالک کو ولی کی طرف سے تلوار اور ایک ملین ریال انعام دیا جائے گا۔

ابتدائی مرحلہ

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق میلے کا ابتدائی مرحلہ اونٹوں کے تمام عمر کے گروپوں کی شرکت کے ساتھ 320 رنز سے شروع ہوگا ، اور 11 دن تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد میراتھن رنز ، جو 8 رنز پرمشتمل ہے جمعرات 11 محرم، 1443 ہجری بہ مطابق 19 اگست 2021 کو شروع ہوگا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ کراؤن پرنس اونٹ فیسٹیول کے گذشتہ دو مرمیلوں میں اپنے ملک میں اس کے مداحوں اور شائقین کے درمیان اونٹ ریسنگ کے قدیم کھیل کے مقابلے میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ ان میلوں کی پہلی اور آخری تقاریب میں خود ولی عہد جلوہ افروز ہوتےہیں اور جیتنے والے اونٹ مالکان میں انعامات تقسیم کرتے ہیں۔

یہ میلہ اس بات کا غماز ہے کہ سعودی عرب اونٹوں کے قدیم کھیل کے لیے دلچسپی اور تنظیم کے لحاظ سے دنیا کی پہلی منزل ہے۔ اس کا سب سے نمایاں پہلو یہ ہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں ایک بین الاقوامی اونٹ فیڈریشن قائم کی گئی ہے جس کا صدر دفتر الریاض میں ہے۔ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل فیڈریشن کے صدر اور شہزادہ فہد بن جلوی بن عبدالعزیز بن موسیٰ نائب صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔

کراؤن پرنس اونٹ فیسٹیول نے تہذیبی اور قومی پہلوؤں کو فروغ دینے میں بھی کامیابی حاصل کی اورعظیم ثقافتی اور معاشی منافع حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے اس نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، جن میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں عالمی ریکارڈ قائم کرنا اور ولی عہد اونٹ فیسٹیول کو سب سے بڑا تہوار کے طور پر رجسٹر کرنا شامل ہے۔