بریدہ کھجور میلے میں 45 سے زیادہ اقسام دستیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے شہر بریدہ میں کھجوروں کے میلے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ میلے میں کھجور کی فروخت کا کام کرنے والوں کی طرف سے 45 سےزیادہ اقسام دستیاب ہیں۔

میلے میں کھجور سے تیار کردہ مصنوعات بھی پیش کی گئی ہیں۔ ان میں کھجور کا خالص رس، چاکلیٹ سے ڈھکی کھجوریں، سرکہ، کھجور کا آٹا اور کھجور کا مربّہ وغیرہ شامل ہیں۔

Advertisement

میلے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر منصور المشیطی کے مطابق اس میلے نے کھجوروں اور ان کی صنعتی مصنوعات سے استفادے میں بڑے پیمانے پر حصہ لیا ہے۔ المشیطی نے واضح کیا کہ اس میلے کا مقصد کھجوروں کے سیکٹر میں سرمایہ کاری اور کھجور کی بازار کاری کے مواقع بڑھانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں