فرانسیسی صدر عمانویل میکرون عراقی شہرموصل پہنچے ہیں جہاں انہوں نے چرچ آف آور لیڈی‘کا دورہ کیا اور مسیحی برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
میکروں النوری مسجد کی تعمیر نو کے مقام کا بھی دورہ کیا۔ اس مسجد کو’داعش‘ نے شہر پر قبضہ کرنے پر تباہ کر دیا تھا۔
فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے عراق کے کردستان علاقے کے دارالحکومت اربیل کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نےصوبائی وزیراعلیٰ نیجروان بارزانی سے ملاقات کی۔
بارزانی نے کہا کہ انہوں نے میکروں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، عراقی انتخابات اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
میکروں جمعہ کو عراقی دارالحکومت بغداد پہنچے تھے جہاں انہوں نے اگلے دن "تعاون اور شراکت داری کے لیے بغداد سمٹ" میں شرکت کی۔
میکروں نے کہا کہ وہ دہشت گردوں کےساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جانی چاہیے۔۔ ان کا کہنا تھاکہ دہشت گرد تنظیم داعش اب بھی ایک خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ شراکت داری کے لیے پرعزم ہیں۔
-
سعودی وزیرخارجہ:عراق میں ملیشیاؤں کےغیرقانونی ہتھیاروں کے خلاف مہم پرحکومت کی تحسین
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےعراق کی حکومت کے مسلح ملیشیاؤں کے غیرقانونی ...
مشرق وسطی -
عراق کی سرزمین علاقائی اورعالمی تنازعات میں استعمال نہیں ہوگی:مصطفیٰ الکاظمی
عراق کی سرزمین علاقائی اور عالمی تنازعات میں استعمال نہیں ہوگی۔یہ بات عراق کے ...
مشرق وسطی -
عراق: کویت سے ملحقہ سرحدی علاقے سے امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے
عراقی سیکیورٹی ذرائع نے جمعہ کی رات کو بتایا کہ کویت کے ساتھ صحرائی سرحدی علاقے کے ...
مشرق وسطی