سعودی عرب: نجی اسکولوں میں "ٹیکس" کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں زکوٰۃ، ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے مُملکت میں بعض نجی اسکولوں میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی نجی تعلیمی سروسز پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی متعدد خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔

کسٹمز اتھارٹی کی طرف سے تصدیق ضروری تھی کہ یہ تعلیمی ادارے شاہی حکم نامے کے تحت کام کرتے ہیں اور ریاست ان پر واجب الادا ٹیکس ادا کرتی ہے۔

Advertisement

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ریاست ایسے تعلیمی اداروں کی طرف سے ویلیو ایڈڈ ٹٰکس ادا کرتی ہے جو وزارت تعلیم سے منظور شدہ ہیں۔ ایسے ادارے مقامی شہریوں کو تعلیمی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ ان سروسز میں درسی ضروری اشیا کی فراہمی، درسی کتابوں کی قیمت اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

شاہی حکم نمبر (86/A)

کسٹمزاتھارٹی نے مزید کہا کہ شاہی فرمان نمبر(86/A) مجریہ 18ربیع الثانی 1439 میں کہا گیا ہے کہ ریاست نجی تعلیمی شعبے سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادا کرتی ہے۔

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ شاہی حکم کے تحت ایسے پرائیویٹ تعلیمی ادارے ،دو سالہ بیچلرز ڈگری پروگرام فراہم کرنے والی نجی جامعات، جنرل آرگنائزیشن فار ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ یا مساوری تعلیمی سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے نجی تعلیمی ادارے بھی شاہی فرمان کے دائرہ کارمیں آتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں