مسجد حرام میں قائم لائبریری کی جانب سے علمی ذخیرے سے استفادہ کرنے والوں اور وہاں پرموجود علمی مصادر کو تحفظ دینے کے لیے ایک نئےفیوچر وژن پروگرام پرکام شروع کیا گیا ہے۔
مسجد حرام لائبریری اپنی سرگرمیوں اور ذمہ داریوں کوتبدیل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ لائبریری کو مملکت سعودی عرب وژن2030 کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے پائیدار ترقی کے حصول کو یقینی بنایا جائے اور صدارت عامہ برائےامور حرمین کے منصوبوں برائے سال 2024ء کوعملی شکل دی جا سکے۔
اس سلسلے میں عظیم الشان مسجد حرام کی لائبریری کے ڈائریکٹر جنرل اور لائبریرین ایمن السھلی نے وضاحت کی کہ لائبریری میں کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے،آپریشنل اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال، میٹنگز اور پینل ڈسکشنز کے انعقاد کے بعد وہ لائبریری میں معیاری سروسز کی فراہمی کے لیے دو اہم پہلوؤں پر کوشش کریں گے۔
السہلی نے مزید کہا کہ پہلا محورلائبریری سے استفادہ کرنے والے تشنگان علم اور زائرین کی خدمت سے متعلق ہوگا۔ اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ وسائل ، میڈیا اور مواصلاتی ذرائع کو بروئے کار لایا جائےگا۔ دوسرے محور کا مقصد معلوماتی نظام ، تکنیکی آلات اور پیشہ ورانہ کام کا استعمال کرتے ہوئے کتاب یا معلومات کے منبع کی سروسز فراہم کرنا ہے۔
-
سعودی عرب میں عربی خطاطی سے بنائی گئی شاندار پینٹنگز کے چرچے
عربی خطاطی کی فراوانی اور اس کی شکلوں اور مختلف ناموں کی کثرت سے فائدہ اٹھاتے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کے بڑےشہروں میں ٹرکوں کی آمدو رفت کی آن لائن ریگولیشن سروس متعارف
سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ کی جنرل اتھارٹی نے جُمعے کے روز جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: 2024 میں برقی کاروں کی مقامی طور پر تیاری شروع کر دی جائے گی
'لیوسڈ گروپ' نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2024 میں سعودی عرب میں برقی گاڑیوں کی تیاری ...
مشرق وسطی