سعودی عرب کی مساجد میں کرونا کیسز صفر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت ارشاد نے بتایا ہے کہ گذشتہ چار روز کے دوران مملکت کی مساجد میں آنےوالے نمازیوں میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے مساجد انتظامیہ اور نمازیوں کی طرف سے کرونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کو سراہا اور کہا کہ حفاظتی پروٹوکول کا مقصد مساجد میں عبادت کے لیے آنے والے نمازیوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 216 ایام میں 2026 مساجد کی سینی ٹائزنگ کی گئی۔ اس دوران کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ادھر سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا کہ مملکت میں مجموعی طورپر حالیہ ایام میں کرونا کے کیسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں