سمندری طوفان کے باعث ہونے والے نقصان پر شاہ سلمان کا عمان کے فرمانروا سے اظہار افسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے گذشتہ روز سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوں نے بات چیت میں عمان کےساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان’شاہین‘ کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پربات چیت کی۔

شاہ سلمان نے گفتگو میں تباہ کن طوفان اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

خادم الحرمین الشریفین نے بات چیت میں عمان کے سلطان سے تعزیت کی اور طوفان سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں اور متاثرین کی جلد صحت یاب کی دعا کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں