.

سعودی بارڈر فورسز نے ایک ٹن سے زاید چرس اسمگل کرنے کوشش ناکام بنا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل مسفر القرینی نے بتایا ہے کہ ایک ٹن سے زائد چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی حکام سرحدی علاقوں پر پٹرولنگ کے دوران جازان ، عسیر اور نجران کے علاقوں میں ایک ٹن اور 276 کلو گرام چرس کی سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ یمن سے 66 ٹن اور 464 کلو گرام نشہ آور قات پکڑی گئی۔ حکام نے منشیات کی اسمگلنگ میں 47 مقامی ملزمان سمیت 103 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے 89 ملزمان پر سعودی عرب میں غیرقانونی قیام کا الزام ہے۔ ملزمان میں ایتھوپیا، یمن ، صومالیہ اور اریٹریا کے شہری شامل ہیں۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور اسمگل شدہ سامان متعلقہ اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بارڈر گارڈز مضبوطی ، عزم اور طاقت کے ساتھ اسمگلنگ کی تمام کوششوں کا مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔