حاکم شارجہ نے امارات کے قومی دن کے موقع پر 237 قیدیوں کی سزا معاف کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

حاکم شارجہ اور سپریم کونسل کے رکن شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے موقع پر 237 قیدیوں کی سزا معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق شارجہ کی جیل میں مقید یہ تمام قیدی معافی کے معیار پر اترنےمیں کامیاب رہے ہیں۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید نے بھی 50 ویں قومی دن کی مناسبت سے 870 قیدیوں کی بقیہ ماندہ سزا معاف کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ان تمام قیدیوں کے جرمانے اور قرض معاف کر دیے جائیں گے۔

ان قیدیوں کے جرائم اور شناخت کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں قومی دن اور اسلامی تہواروں کے موقع پر قیدیوں کو معافی دینے کی روایت عام ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں