سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی "نزاہہ" نے انتظامی اور فوجداری مقدمات میں 641 مدعا علیہان سے تفتیش شروع کی اور ماہ جمادی الاول 1443ھ کے دوران 5518 مانیٹرنگ راؤنڈز کے دوران 233 شہریوں اور رہائشیوں کو فوجداری طریقہ کار کے قانون کے مطابق گرفتار کیا۔
"نزاہہ" نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ ملزمان میں سے بعض کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ حراست میں لیے گئے افراد رشوت خوری، اختیارات کے ناجائز استعمال، منی لانڈرنگ، عوامی پیسے کے غبن، اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث تھے۔
ملزمان میں دفاع، داخلہ، نیشنل گارڈ، صحت، انصاف، میونسپل ، دیہی امور اور ہاؤسنگ کی وزارتوں کے ملازم ہیں۔ انہیں عدلیہ کے حوالے کرنے کی تیاری کے لیے باقاعدہ طریقہ کار مکمل کیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب کے ادارہ برائے انسداد بد عنوانی نے بیان میں شہریوں پر زور دیا کہ وہ کہیں بھی ہونے والی کرپشن کی نشاندہی کریں تاکہ اس کی روک تھام کے لیے بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
-
آنے والے دنوں میں کرونا کے متاثرین میں اضافہ متوقع ہے: سعودی وزیر صحت
کل مُنگل کوسعودی عرب کے وزیر صحت فہد عبدالحمن الجلاجل نے توقع ظاہر کی ہے کہ آنے ...
مشرق وسطی -
بصارت سے محروم سعودی فنکاروں کے تیارکردہ تجریدی آرٹ کے نمونوں کی پہلی نمائش
نجران ادبی انجمن نے ’بصیرۃ‘ سوسائٹی کے تعاون سے اپنی نوعیت کی منفرد نمائش کا ...
ایڈیٹر کی پسند -
ہائی سپیڈ حرمین ٹرین چلانے کے لیے سعودی خواتین کی استعداد کار بڑھانے کا منصوبہ
سعودی عرب میں خواتین فوج سمیت ملک کے مختلف قومی اداروں میں خدمات انجام دے کر اپنا ...
ایڈیٹر کی پسند