اردن کے وزیراعظم بشرالخصاونہ مصر کے سرکاری دورے کے موقع پرکووِڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں۔
اردن کے سرکاری خبررساں ادارے بطرانے پیر کے روز وزیر اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ خساونہ کامصری وزیراعظم سےملاقات کے بعد کووِڈ-19 کا ٹیسٹ کیاگیا ہے اور اس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پی سی آر ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ کے بعد وزیراعظم نے مصر میں تمام سرکاری ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں۔ان کی مصری صدرعبدالفتاح السیسی کے ساتھ بھی ملاقات طے تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بشرالخصاونہ مصر سے اردن واپس آنے کے بعد اپنے گھرمیں قرنطین میں رہیں گے۔