فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک 14 سالہ فلسطینی نوعمر محمد شہادہ شہید ہو گیا۔
فلسطینی وزارت کے مطابق محمد شہادہ کو بیت لحم کے قریب موجود قصبے الخضر میں اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزارت نے اس کے علاوہ مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق فوجیوں نے ٹریفک پر پٹرول بم پھینکنے کی مبینہ کوشش کرنے والے تین ملزمان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اس علاقے میں گزشتہ ماہ کے دوران اسرائیلی فوجیوں پر سات پٹرول بم حملے ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی قانون کے مطابق پتھرائو اور پٹرول بم حملے جان لیوا کارروائیوں میں شمار ہوتے ہیں جس کے جواب میں اسرائیلی فوج کو فائرنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔انسانی حقوق کے گروپ اکثر اسرائیلی فوج کو طاقت کےبے جا استعمال پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
-
اسرائیلی فوج کی غربِ اردن میں فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید ...
مشرق وسطی -
غربِ اردن میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک فلسطینی شہید،10 زخمی
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپ کے دوران میں ایک فلسطینی کوگولی مار کر ...
مشرق وسطی -
تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) میں محدود تبدیلیاں
تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) نے کل پیر کے روز اپنی کمان میں محدود تبدیلیاں کی ...
مشرق وسطی