سعودی پوسٹ (کمپنی) "SPL" کے سربراہ انجینئر آنف بن احمد ابانمی اور ریاض سیزن کے ڈائریکٹر جنرل ماجد بن خالد الغرابی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے دنیا میں سب سے بڑا ڈاک ٹکٹ تیار کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گینز بک آف ریکارڈز میں داخل ہونے والے اس ٹکٹ کا حجم 5.95 مربع میٹر ہے۔ دنیا میں سب سے بڑے ڈاک ٹکٹ کا سابق ریکارڈ "والٹ ڈزنی" کے پاس تھا۔ اس ٹکٹ کا حجم 4.11 مربع میٹر تھا۔
سعودی پوسٹ کی جانب سے یہ ٹکٹ اسی مواد سے تیار کیا گیا ہے جس سے حقیقی ڈاک ٹکٹ تیار کیے جاتے ہیں۔ اس ٹکٹ کے لیے خصوصی روشنائی کا استعمال کیا گیا۔ اس ڈاک ٹکٹ میں ریاض سیزن کی مختلف سرگرمیوں کو علامتی طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔
گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی انتظامیہ نے سعودی پوسٹ کے اس ٹکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے ڈاک ٹکٹ کے طور پر تصدیق کر دی ہے۔
-
سعودی عرب : "العلا" کی فضا رنگا رنگ غباروں سے سج گئی
مختلف رنگوں کے 150 غبارے مختلف بلندیوں پر اڑانے کے بعد شمالی سعودی عرب کے شہر ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں پہلی بار تھیٹریکل ویژن مشقوں کا اہتمام
سعودی عرب وطن 91 میں داخلی سیکیورٹی فورسز کے شعبوں کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی مشق ...
مشرق وسطی -
لوسیڈ موٹرز کے سعودی عرب میں کاروں کی تیاری کے غیرمسبوق معاہدے
امریکی کمپنی مملکت میں سالانہ ڈیڑھ لاکھ کاریں تیار کرے گی
مشرق وسطی