سعودی عرب کی مرکزی حج کمیٹی کی میٹنگ میں ماہ رمضان کے لیے سرکاری اداروں کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جس کا مقصد فیلڈ اور نگرانی کے دوروں کو تیز کرنا، عازمین عمرہ کو بہترین خدمات فراہم کرنا، زمینی، سمندری اور ہوائی بندرگاہوں کی تیاری کو بہتر کرنا ہے۔
رمضان سیزن کے لیے سرکاری اداروں کے منصوبوں میں فیلڈ اور نگرانی کے دورے تیز کرنا، گذرگاہوں میں تیاری بڑھانا، مرکزی حصے میں عازمین عمرہ کی آمدو ورفت کی خدمات کے طریقہ کارمیں بہتری لانا شامل ہیں۔ ہوائی اڈوں پرعازمین کے قیام کی مدت کو کم کرنا اور عازمین کے لیے مختص ٹرانسپورٹ بسوں کی تعداد میں اضافہ کرنا۔
خام حرمین شریفین کے مشیر اور مکہ مکرمہ ریجن کےگورنر شہزادہ خالد الفیصل نے گورنری کے صدر دفترمیں مرکزی حج کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں رمضان المبارک کے دوران سرکاری اداروں کے منصوبوں اور ذمہ داریوں کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے اپنے ایجنڈے میں شامل کئی موضوعات اور سنٹرل حج کمیٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ذریعہ پیش کئے گئے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان سے متعلق ضروری سفارشات لیں۔