سعودی عرب میں سرجنوں کی ٹیم کے اعلان کے مطابق یمنی سر جُڑے بچوں میں سے ایک بچہ علاحدہ کیے جانے کے آپریشن کے اگلے روز چل بسا۔ اگرچہ دونوں بچوں کو مکمل طبی نگہداشت اور دیکھ بھال فراہم کی گئی تاہم اس کے باوجود ایک بچہ خون کی گردش میں انتہائی کمی ہونے اور دل رک جانے کے نتیجے میں فوت ہو گیا۔
معلوم رہے کہ سعودی سرجنوں کی ٹیم کو دونوں جڑواں بچوں کو علاحدہ کرنے کے آپریشن کے دوران میں بڑی مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے سبب آپریشن کے بعد ایک بچے کی حالت تشویش ناک ہو گئی۔
آپریشن کرنے والی ٹیم کے مطابق دوسرے بچے کی حالت مستحکم ہے۔ وہ ابھی تک ریاض میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں واقع کنگ عبداللہ چلڈرن اسپیشلسٹ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر نگرانی ہے۔
-
سعودی عرب کی جنگلی حیات کے تحفظ کی مساعی رنگ لانے لگیں،6 مادہ پہاڑی ہرنوں کی پیدائش
سعودی عرب کی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کمپنیوں میں شامل ’السودہ ڈویلپمنٹ کمپنی‘ نے بتایا ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کے اسکولوں میں’موسیقی‘ غیر نصابی سرگرمی کے طور پرشامل
آج سوموار کو سعودی عرب کی میوزک اتھارٹی نے وزارت تعلیم کے تعاون سے "میوزیکل کلچر" ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں جسمانی طور پرجڑے بچوں کا طویل آپریشن کامیاب
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ...
مشرق وسطی