اسرائیلی بمباری سے دمشق کے ہوائی اڈے کا رن وے متاثر
شام کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ کے روز اسرائیل کے مبینہ فضائی حملے میں رن وے کے متاثر ہونے اور اس ایئر پورٹ پر پروازیں متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
شامی حکومت کے ذرائع کے مطابق دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد پروازوں کو وہاں پر لینڈنگ سے روک دیا گیا۔
وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پروازوں کی معطلی "کچھ تکنیکی آلات کی سروس سے معطل ہونے کے نتیجے میں ہوئی، لیکن ہوائی اڈے کے ایک ملازم نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر اے ایف پی کو بتایا کہ "ہوائی اڈہ اسرائیلی بمباری سے متاثر ہوا۔ اس نے بتایا کہ تمام پروازیں کم از کم 48 گھنٹوں کے لیے ملتوی کرنی پڑیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ کچھ پروازوں کو حلب کے ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
ہوائی اڈے پر ایک عرب ایئر لائن کمپنی کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ "اسرائیلی بمباری میں ہوائی اڈے کے لینڈنگ کے رن وے کو نشانہ بنایا گیا۔ اسی اہلکار نے بتایا کہ حملے کے بعد سے کوئی طیارہ ہوائی اڈے سے اترا یا اڑان نہیں بھر رہا تھا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے صبح کے وقت ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ جمعہ کی صبح اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ شام کی وادی گولان کی سمت میزائل داغے۔ یہ میزائل شام کے جنوبی علاقوں میں گرے جب کہ شامی فضائی دفاع نے ان میزائلوں کے بعد جوابی کارروائی کی ہے۔