کھلے مقامات پر کارکنان کے دھوپ میں کام کرنے پر پابندی پندرہ جون سے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے کہا ہے کہ بدھ 15 جون سے کھلے مقامات پر دھوپ میں کارکنان کی ڈیوٹی پر پابندی شروع ہو جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ روزانہ دوپہر بارہ سے سہ پہر تین بجے تک پابندی مؤثر رہے گی پابندی کا سلسلہ بدھ 15 ستمبر 2022 تک جاری رہے گا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 12 جون کو جاری حکمنامے میں ہدایت کی گئی ہے کارکنان کی صحت وسلامتی کی خاطر دوپہر بارہ سے کر سہ پہر تین بجے تک کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تمام نجی اداروں کو اس کا پابند بنا دیا گیا ہے۔

وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے یہ پابندی نجی اداروں کے کارکنان کی صحت وسلامتی کی خاطر لگائی ہے اور انہیں اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ کارکنان کو محفوظ ماحول فراہم کریں۔ ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے ان کی صحت وسلامتی متاثر ہوتی ہو۔ وزارت افرادی قوت نے آجروں سے کہا ہے کہ وہ مذکورہ پابندی کے تناظر میں نئے اوقات کار متعین کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں