سعودی عرب میں صحرائی جہاز کا گھر کے اندر مٹر گشت: ویڈیو
گھر میں اونٹ کا بچہ رکھنے پر شہریوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل
سعودی عرب میں سوشل میڈٰیا پر پوسٹ ہونے والی ایک ویڈیوعوامی توجہ مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونٹ کا ایک بچہ ایک گھر کے اندرموجود ہے اور بے خوف گھر میں فرنیچر کے درمیان گھوم پھر رہا ہے۔
یہ ویڈیو کلپ سعودی عرب میں کیمل کلب نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر نشر کیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک چھوٹا اونٹ سعودی عرب میں ایک گھر کےاندر گھوم رہا ہے۔
فتاة تربّي "حوار" في منزلها، بعد أن أحبّته وتعلّقت فيه 🐪!
— نادي الإبل (@CamelClub) June 18, 2022
شاركونا رأيكم 👀 #نادي_الإبل pic.twitter.com/fMDeDz1tdq
تفصیلات سے پتا چلا ہے کہ یہ اونٹ ایک لڑکی کی ملکیت ہے جس نے اسے اپنے گھر میں پالنے کا فیصلہ کیا۔ لڑکی کو اونٹ سے محبت ہے اور وہ اس کی بہت خوب دیکھ بھال کرتی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بہت سے لوگوں کی تعریف کے باوجود بعض صارفین نے اونٹ کو گھر کےاندر رکھنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔
بعض صارفین نے کہا کہ اگرہم گھر میں بلیاں اور کتے رکھ سکتے ہیں تو اونٹ رکھنے میں بھی کوئی مضایقہ نہیں ہونا چاہیے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ اونٹ صحرائی جہاز ہے اور اسے سیمنٹ کی دیواروں کے اندر قید کرنا اچھا نہیں۔ اسے اس کے ماحول کے مطابق کھلے میدان میں ہونا چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ اونٹ کو صحرا کی فضا اور وہاں کےقدرتی ماحول میں واپس کیا جائے۔