صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جانب سے حج کے موقعے پرمسجد حرام میں عازمین اور زائرین کے لیے زم زم کی وافر مقدار فراہم کی جاتی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق مسجد حرام میں حج کے ایام میں عازمین کے لیے ہمہ وقت ٹھنڈا زم زم فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے مسجد حرام میں زم زم کے 25 ہزار کولر رکھے گئے ہیں جنہیں دن میں پانچ بار بھرا جاتا ہے۔
ان پچیس ہزار کولروں کے علاوہ 300 موبائل کولر بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ ایک اسمارٹ کولر میں 80 لیٹر تک پانی کی گنجائش ہوتی ہے۔
صدارت عامہ برائے حرمین کی ایجنسی فار سروسز اینڈ فیلڈ افیئرز اور ماحولیاتی تحفظ کے حصول کے ذریعے1150 سے زیادہ کارکنوں کے ساتھ زمزم پانی پلانے کی خدمات کا انتظام کرتی ہے۔ زمزم لیبارٹری کے ملازمین روزانہ زمزم کے پانی کی تقسیم کی جگہوں کا معائنہ کرنے کے لیے دورے کرتے ہیں۔ روزانہ کل 30 سے زیادہ نمونوں کی چیکنگکی جاتی ہے اور زم زم کی فراہمی کا عمل چوبیس گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔
مسجد حرام میں زمزم پانی دینے کے شعبے کے ڈائریکٹرعبدالرحمٰن الزہرانی نے کہا کہ پانی کے موبائل کولروں اور ٹینکیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چوبیس گھنٹے دھویا جاتا، انہیں جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے۔ پانی کےذخائرکو صاف اور محفوظ بنانے کے لیے 13 سپر وائزر کی نگرانی میں کام کیا جاتا ہے تاکہ حجاج کرام کو بروقت اور صاف ستھرا پانی پینے کومل سکے۔
"الزہرانی" نے کہا کہ انتظامیہ، فیلڈ سروسزسسٹم کے لیے اپنے ترقیاتی پروگراموں کے اندر زمزم کے پورٹ فولیوز کو ڈیجیٹل ذرائع سے سپورٹ کرنے کی کوشش کرتی ہے جو ضیوف الرحمٰن کو سہولت فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو۔ یہ تبدیلیاں اور نئی سروسز وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہیں۔