’’وائٹ ہاؤس مشرقی یروشلم میں قونصل خانہ کھولنا چاہتاہے، لیکن ابھی بات چیت جاری ہے‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا کے قومی سلامتی کے مشیرجیک سلیوان نے بدھ کے روز کہا کہ وائٹ ہاؤس مشرقی یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس) میں فلسطینیوں کے لیے اپنا قونصل خانہ کھولنا چاہتا ہے لیکن ابھی اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔

انھوں نے یہ بیان صدرجو بائیڈن کی اسرائیل میں آمد کے موقع پر دیا ہے۔انھوں نے کہا:’ہمارا مؤقف یہ ہے کہ ہم مشرقی یروشلم میں اپنا قونصل خانہ چاہتے ہیں۔ ظاہرہے کہ اس معاملے پراسرائیلی حکومت کے ساتھ بات چیت کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ فلسطینی قیادت کے ساتھ بھی بات چیت ضروری ہے اور ہم اس دورے میں اس معاملے پر گفتگو جاری رکھیں گے‘‘۔

جیک سلیوان امریکی صدر کے طیارے ائیرفورس 1 میں اپنے ہمراہ سفر کرنے والے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

انھوں نے یہ بھی بتایاکہ امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن نے الجزیرہ کی مقتولہ صحافیہ شیریں ابوعاقلہ کے اہل خانہ سے بات چیت کی ہے اور اس خاندان کوامریکا آنے کی دعوت دی ہے تاکہ ان کے ساتھ مل بیٹھ کر براہ راست بات چیت کرسکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں