جمہوریہ بوسنیا ہرزی گوینیا کے نائب مفتی اعظم نے سعودی عرب میں غلاف کعبہ کی تیاری کے ذمہ دار اداے’شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کا دورہ کیا اور غلاف کعبہ کی تیاری کے بابرکت عمل کا جائزہ لیا۔
جمہوریہ بوسنیا کے نائب مفتی اعظم ڈاکٹر انس لیواکوچ اور ان کے ہمراہ وفد کا کپملیکس آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔
بوسنیائی وفد کی آمد پر کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے غلاف کعبہ کے امور کے کونسلر اور انڈر سیکرٹری جنرل جناب عبدالحمید بن سعید المالکی، اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس انجینیر فارس بن محمد المطرفی ، کمپلیکس کے ڈائریکٹر جناب فیصل بن صالح مدنی اور شعبہ تعلقات عامہ اور میڈیا کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن موسیٰ السویہری اور کمپلیکس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے تعلقات عامہ اور میڈیا حمزہ بن عبد اللہ العیوونی استقبال کیا۔
دورے کے آغاز میں"المالکی" نےبوسنیائی نائب مفتی اعظم اوران کے ہمراہ آنے والے وفد کو غلاف کعبہ کی تیاری کا بصری جائزہ پیش کیا۔ اس میں انہیں مملکت سعودی عرب میں غلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل اور اس کی تبدیلی کے مراحل کے ساتھ ساتھ مشینوں اور ہاتھ کے ذریعے اس پر کیے جانے والے کام کے بار میں بتایا۔
دوسری طرف جمہوریہ بوسنیا ہرزیگوینا کے محترم نائب مفتی اعظم نے دانشمندانہ قیادت کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے اللہ کے مہمانوں کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے پر ان کی خدمات کو سراہا۔