سعودی پراسیکیوٹر کا ریاض میں فائرنگ کرنے والے شخص کی گرفتاری کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ پبلک پراسیکیوٹر الشیخ سعود بن عبداللہ المجعب نے ایک ایسے شخص کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے جسے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس ایک ویڈیو میں ریاض کے علاقے میں فائرنگ کرتے دیکھا گیا ہے۔

ذریعے کا کہنا ہے کہ ملزم سب مشین گن کے ذریعے اور عوامی جگہ پر گولی چلا رہا ہےجس سے اس کی زندگی اور دوسروں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔

ذریعے نے کہا کہ پارلیمانی مانیٹرنگ سینٹرکے مطابق پبلک پراسیکیوٹر نے مذکورہ بالا شخص کے خلاف فوجداری ایکٹ کے آرٹیکل 15 اور 17 کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں